ایران میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس (کوڈ 19) کے مزید 4،103 نئے کیسز کی رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 5،26،490 ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے ہفتے کو دیررات ایک پریس کانفرنس کے دوران یہ اطلاع دی۔
ترجمان نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران 253 مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 30،123 ہوگئی ہے۔
ایران میں اب تک 4،23،921 افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔ کورونا کے 4،721 مریضوں کو انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کلکتہ خلافت کمیٹی کی عظمت رفتہ کی کہانی
ایران کے 31 میں سے 26 صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔
ایران میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا تھا۔
دنیا بھر میں کووڈ-19 سے اب تک 11 لاکھ 8 ہزار 215 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 3 کروڑ 95 لاکھ 80 ہزار 502 افراد متاثر ہوئے ہیں۔