مقامی میڈیا کے مطابق ایک دکان میں ہونے والے دھماکے سے 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے جبکہ 4 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک اور گھر میں ہونے والے دھماکے سے 1 شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ترجمان بشوا راج کے مطابق'معاملے کی تحقیقات جاری ہے اور علاقے کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے'۔
پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ' دھماکے کے الزام میں مشتبہ 7 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے'۔
کٹھمنڈو سے متصلہ علاقے میں موٹرسائیکل پر بم پھٹنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔
قابل ذکر ہے کہ یہ حادثہ ایسے وقت میں پیش آیا جب ماؤنواز باغی گروہ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ہونے والے پولیس انکاؤنٹرکے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیاگیا تھا۔