پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع سبی میں منگل کو صدر عارف علوی کے شہر کے دورے کے دوران ایک دھماکے میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 35 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔Four Killed 35 injured blast in Pakistan's Balochistan Province
دھماکہ ایک کھلے علاقے کے قریب ہوا جہاں سبی کا سالانہ میلہ ہو رہا تھا۔ ایکسپریس ٹریبیون کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ صدر عارف علوی کے میلے کے دورے کے دوران ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ابتدائی تفتیش جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: LAHDC Condemns Peshawar Attack: " پشاور مسجد حملے کے قصواروں کو سزا ملنی چاہیے"
پولیس کو سبی میں سکیورٹی مضبوط کرنے اور واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے بزنجو نے کہا کہ دھماکہ سالانہ جشن اور صوبے میں مجموعی طور پر امن کو خراب کرنے کی کوشش تھی۔
گزشتہ ہفتے پشاور کے قصہ خوانی بازار کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس میں کم از کم 57 افراد جاں بحق اور 194 زخمی ہوئے تھے۔
یو این آئی