ETV Bharat / international

چین میں کورونا کے 34 نئے کیسز

چین کی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 'ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 34 نئے کیسیز درج کیے گئے ہیں'۔

34 new cases of corona in china
چین میں کورونا کے 34 نئے کیسز
author img

By

Published : Jul 25, 2020, 12:57 PM IST

چین میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 34 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن نے اپنی یومیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ 'جیانگ آنگ میں 20 اور صوبہ لیاؤننگ میں نو کیسیز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ووہان میں پانچ نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

کمیشن نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس عرصے کے دوران ملک میں کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے گزشتہ دس مارچ کو ووہان کا دورہ کیا تھا، جہاں کی ایک حیاتیاتی لیب سے کورونا وبا کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چین میں مختلف ممالک سے آنے والے لوگوں میں تاحال تشویش پائی جارہی ہے۔ اسی بنا پر دنیا بھر کے لوگ چین کی سیاحت سے پرہیز کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین: 2020 کے تمام ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ منسوخ

بتایا جارہا ہے کہ دارالحکومت بیجنگ اور دیگر علاقوں میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے 14 دن تک قرنطینہ میں قیام ضروری ہے، یہ قرنطینہ مختلف ہوٹلز میں قائم کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.