افغانستان کے صوبہ قندھار میں فوج کے انسداد دہشت گردی آپریشن میں 30 طالبانی عسکریت پسند ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان فواد امان نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا 'یہ فوجی آپریشن قندھار کے ضلع ارغنداب اور زاہری میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران چلائے گئے ہیں۔ ان دونوں فوجی آپریشنوں میں 30 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں بنی کووڈ ویکسین پاکستان کو سپلائی کی جائے گی
قابل ذکر ہے کہ دوحہ میں طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے مابین ستمبر سے بات چیت جاری ہے لیکن اس کے باوجود دونوں طرف سے تشدد کے واقعات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔