ETV Bharat / international

کابل: خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک - کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بم حملہ

کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بم حملے میں 30 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ 70 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کابل: خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک
کابل: خودکش حملے میں 30 افراد ہلاک
author img

By

Published : Oct 25, 2020, 9:30 AM IST

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش بم حملے میں 30 افراد ہلاک اور کم ازکم 70 زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاع دفاعی ذرائع نے دی ہے۔

ادھر وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ دھماکے سے اموات کی تعداد 18 سے زیادہ ہے اور 50 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 37 کو کابل کے جناح اسپتال لایا گیا ہے۔

ہفتہ کے روز دارالحکومت کابل کے دشت بارچی کے نواح میں پلِ خوش کے علاقے میں ایک تعلیمی مرکز کے قریب خودکش دھماکہ ہوا۔ ہفتے کے روز وزارت داخلہ نے بتایا کہ اس حملہ میں ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے اور 70 ​​دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

افغان قومی سلامتی کے ڈائرکٹوریٹ کے مطابق حملہ آور تعلیمی مرکز میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.