جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول کے نزدیک لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں نیوزی لینڈ کے تین شہری ہلاک ہو گئے۔
ملکی وزارت داخلہ و حفاظت کے مطابق اب تک جنوبی کوریا میں 4 دنوں سے ہونے والی زبردست بارش اور لینڈ سلائیڈ کے سبب 14 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر 12 افراد لاپتہ ہیں، جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اس دوران ایک ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔