نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے حوالے سے نیوز ایجنسی ژنہوا نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
یہ تینوں افراد نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں ہیں، جو بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے 30 جون کو آئے تھے۔
وزارت کا کہنا ہے کہ تینوں کو ملک میں پہنچنے کے بعد ہی علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا ہے اور وہ سبھی افراد ٹسٹ کے تیسرے روز کورونا متاثر قرار دیے گئے ہیں۔
فی الحال نیوزی لینڈ میں کورونا کے فعال کیسز کی مجموعی تعداد 21 ہے۔
ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1 ہزار 183 ہو چکی ہے۔ آکلینڈ کے سٹی ہاسپٹل میں ایک کورونا مریض زیر علاج ہے،جس کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نیوزی لینڈ کو کورونا آزاد ملک قرار دے دیا گیا تھا، تاہم سرحدیں کھلنے کے سبب دوسرے ممالک سے لوگوں کی آمد سے دوبارہ کیسز کی تصدیق کی شروعات ہوئی ہے۔