طلوع نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکے میں ایک صحافی سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
مقتول صحافی کی شناخت یاما سیاواش کے طور پر کی گئی ہے، جو طلوع نیوز میں کام کر چکے ہیں۔
کابل پولیس نے بتایا کہ دھماکہ سنیچر کی صبح ساڑھے سات بجے ہوا۔ اب تک کسی بھی جماعت نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
پولیس کے مطابق یہ آئی ای ڈی دھماکہ تھا، جس میں ایک ایسی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں سابق صحافی اور دو دیگر سوار تھے۔