ETV Bharat / international

نیپال: مٹی کے تودے گرنے سے تین افراد ہلاک، 12لاپتہ - dozens missing

بارہ بیس رورل بلدیہ کے چیئرمین نم فینجو شیرپا نے بتایا ہے کہ 'ضلع کے بھیر خارکا کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے نو مکانات بہہ گئے جس میں 20 سے 25 افراد لاپتہ ہیں'۔

3 dead, dozens missing in Nepal landslide
نیپال: مٹی کے تودے گرنے کے بعد تین ہلاک، 12 سے زائد لاپتہ
author img

By

Published : Sep 13, 2020, 9:35 AM IST

کل بارش کے بعد نیپال کے سندھوپالچک ضلع کی بارہ بیس رورل بلدیہ نمبر سات میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دو درجن سے زائد دیگر لاپتہ ہوگئے۔

بارہ بیس رورل بلدیہ کے چیئرمین نم فینجو شیرپا نے بتایا ہے کہ 'ضلع کے بھیر خارکا کے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے نو مکانات بہہ جانے کے بعد لگ بھگ 20 سے 25 افراد لاپتہ ہیں'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'نقصانات کی صحیح تفصیلات کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے'۔

انہوں نے کہا کہ 'وہ فی الحال سائٹ پر جارہے ہیں۔نیپال آرمی کے اہلکاروں کی ایک ٹیم سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لئے جائے وقوع پرپہنچ گئی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی نیپال پولیس کے اہلکاروں کا ایک وفد اس علاقے میں پہنچے گا'۔

مقامی لوگوں نے حادثے کی خبر سنتے ہی بچاؤ مہم شروع کر ایک کی جان بچا لی جبکہ کئی افراد کی لاش تین گھنٹے کی مشقت کے بعد نکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے قبل علاقے کے ایک گھر میں ایک بچے کا یوم پیدائش منایا جا رہا تھا اور اس وقت بہت سے لوگ اس میں حصہ لے رہے تھے۔ ان تمام لوگوں کے تودے کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.