ETV Bharat / international

افغانستان میں فوج کے فضائی حملے میں 29 طالبان ہلاک

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 3:43 PM IST

فضائی حملے پڑوسی ریاست جوجان کو پڑوسی صوبے سری پل سے ملانے والی سڑک پر طالبان گروپ کے ٹھکانوں پر کئے گئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں طالبان کے تین بڑے کمانڈر بھی شامل ہیں۔

29 Taliban militants killed in afghan army airstrikes

افغانستان کے شمالی صوبے جوجان کے تیپا کے علاقے میں طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر فوج کے فضائی حملے میں 29 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت دفاع نے منگل کو ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

بیان کے مطابق یہ فضائی حملے پڑوسی ریاست جوجان کو پڑوسی صوبے سری پل سے ملانے والی سڑک پر طالبان گروپ کے ٹھکانوں پر کئے گئے۔ حملے میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں میں طالبان کے تین بڑے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ فوج کی کارروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد علاقہ پر قبضہ کا دعویٰ

طالبان گروپ نے ابھی تک اس حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ طالبان گروپ نے پچھلے دو ماہ کے دوران جوجان، فاریاب، بلخ اور سری پل صوبوں میں 10 سے زائد اضلاع کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.