ETV Bharat / international

طالبان کے حملوں میں 29 افغان اہلکار ہلاک - غلان کے ضلع خواجہ علوان

افغانستان کے شہر قندوز میں طالبان کے تازہ حملوں میں کم از کم 29 افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ حملے افغان حکومت کی جانب سے طالبان پر فضائی و زمینی حملہ کئے جانے کے بعد کئے گئے ہیں۔

file photo
file photo
author img

By

Published : Jan 30, 2020, 12:43 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 12:35 PM IST

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حملوں میں اضافہ دوحہ میں جاری امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈ لاک کا اشارہ دیتا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ حکومتی فورسز نے ہفتہ کے اختتام پر ہونے والے حملوں میں طالبان کے 51 جنگجو ہلاک کردئے۔

شمالی صوبے قندوز میں منگل کے روز سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر حملے کئے گئے جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 15 افغان فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

طالبان نے پیر کی رات کو صوبہ بغلان کے دارالحکومت پل خمری پر بھی حملے کئے جس کے نتیجے میں 14 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

صوبائی کونسل کے سربراہ نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی تھی۔ صوبائی پولیس ترجمان احمد جاوید بشارت کا کہنا تھا کہ کثیر الجہتی حملے بغلان کے ضلع خواجہ علوان میں منگل کی صبح پیش آئے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Feb 28, 2020, 12:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.