افغانستان کے صوبہ قندھار میں سکیورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں 28 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔
افغان وزارت دفاع نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا کہ پیر کی صبح جنگجوؤں نے صوبہ قندھار کے ڈانڈ ضلع میں سکیورٹی اور دفاعی دستوں کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ افغان سکیورٹی فورس نے اپنی فضائیہ کے تعاون سے جوابی کارروائی کی۔
وزارت دفاع نے بیان میں بتایا کہ جھڑپوں اور فضائی حملوں میں 28 طالبان جنگجو ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ فوج کی کارروائی میں طالبان کے اسلحہ اور گولہ بارود کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔