ETV Bharat / international

ایران سے 275 بھارتیوں کو راجستھان لایا گیا - ایران

اس سے قبل راجستھان کے جیسلمیر میں 4 سو سے زائد بھارتی ایران سے لائے گئے ہیں۔ جن کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایران سے 275 بھارتیوں کو راجستھان لایا گیا

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 6:10 PM IST

ایران میں پھنسے بھارتیوں کا مزید ایک قافلہ خصوصی طیارے سے راجستھان کے جودھ پور لایا گیا۔ ہوائی اڈے پر اسکریننگ کے بعد ان سبھی بھارتیوں کو فوجی علاقے میں تیارے کیے گئے ویلنیس سینٹر میں بھیج دیا گیا۔

ویڈیو

ایران سے آئے 275 بھارتیوں میں 133 خواتین اور 142 مرد ہیں۔ اس کے علاوہ 6 بچے بھی شامل ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ 4 روز قبل ایران سے بھارت لائے گئے 277 بھارتیوں کو جودھ پور کے فوجی کیمپ میں علیحدہ رکھنے کے بعد مسلسل ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل راجستھان کے جیسلمیر میں 4 سو سے زائد بھارتی ایران سے لائے گئے ہیں۔ جن کی صحت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایسا امکان ہے کہ آئندہ 2 دنوں میں بیرون ممالک میں پھنسے بھارتیوں کو جودھ پور لایا جا سکتا ہے۔ ایران سے بھارت لائے گئے لوگوں کو اتوار کی صبح دہلی سے جودھ پور منتقل کیا گیا۔

ہوائی اڈے پر میڈیکل کالج کی ٹیم نے جانچ کی اور سبھی کو 2 مختلف پروازوں کی مدد سے دہلی سے جودھ پور لایا گیا۔

اس دوران فوج کے ذریعہ تیارہ کردہ ویلنیس سینٹر میں اسپین اور اٹلی سے لائے جانے والے بھارتیوں کو بھی رکھا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.