ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 2714 نئے معاملے، 73 مریض کا انتقال - پاکستان میں کورونا کا قہر جاری

پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 73 افراد انتقال کرگئے جبکہ 2714 نئے مریض سامنے آئے۔

پاکستان میں کورونا کے 2714 نئے معاملے، 73 مریض کا انتقال

author img

By

Published : Sep 15, 2021, 10:56 PM IST

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 56733 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2714 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 73 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.78 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26938 ہوچکی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 12 ہزار 809 تک پہنچ چکی ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے وزیراعظم موریسن سے مودی نے بات کی

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10923 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 11 لاکھ 8 ہزار 339 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 77532 ہو گئی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.