ETV Bharat / international

پاکستان: کراچی میں عمارت منہدم ہونے سے 26 افراد ہلاک

گولیمار میں 5 مارچ جمعرات کو 80 گز پر بنی 5 منزلہ عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ عمارت 4 سے 5 برس قبل تعمیر کی گئی تھی اور 10 فلیٹز پر مشتمل تھی۔

author img

By

Published : Mar 8, 2020, 5:43 PM IST

پاکستان: کراچی میں عمارت منہدم ہونے سے 26 افراد ہلاک
پاکستان: کراچی میں عمارت منہدم ہونے سے 26 افراد ہلاک

پاکستانی میڈیا کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے گولیمار علاقے میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے سبب 26 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔ جبکہ 3 لاشوں کا ملبے کے تلے دبے ہونے کا اندیشہ۔

گولیمار میں 5 مارچ جمعرات کو 80 گز پر بنی 5 منزلہ عمارت کے گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ یہ عمارت 4 سے 5 برس قبل تعمیر کی گئی تھی اور 10 فلیٹز پر مشتمل تھی۔

ہفتے کے روز بھی ملبے سے مزید 6 افراد کی لاشیں نکالی گئی تھیں۔ جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ريسکيو آپريشن ميں سست روی دکھائی جا رہی ہے، جب کہ بلڈر کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب امير جماعت اسلامی سراج الحق نے صدر اور وزيراعظم سے نوٹس لينے اور لواحقين کو معاوضہ دينے کا مطالبہ کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.