ETV Bharat / international

بنگلہ دیش میں کشتی حادثہ، 26 افراد ہلاک - 26 killed in boat accident

ایک چھوٹا جہاز تقریباً سو مسافروں کو لے کر جارہا تھا، ایک بڑے جہاز سے ٹکرا کر الٹ گیا۔

boat accident
boat accident
author img

By

Published : Apr 6, 2021, 7:40 AM IST

بنگلہ دیش کے ضلع نارائن گنج میں دریائے شیتلاکھیا میں دو جہازوں کی ٹکر میں ایک بڑا حادثہ رونما ہوا ہے، حادثے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

معلومات کے مطابق ایک چھوٹا جہاز تقریباً سو مسافروں کو لے کر جارہا تھا، جو ایک بڑے جہاز سے ٹکرا کر الٹ گیا جس میں جہاز میں سوار لوگ ہلاک ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت ڈھاکہ سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

واقعے کے متعلق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور مسافروں کو بچانے کے لئے کام کیا گیا۔

حکام کے مطابق اس حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت 26 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

سیول ڈیفینس ہیڈ کوارٹر کے سینیئر افسر ارشد حسین نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد جہاز کو ساحل پر لگا دیا گیا اور ٹیم گمشدہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابھی یہ نہیں کہا جاسکتا کہ کتنے افراد لاپتہ ہیں اور کتنے افراد ڈوبنے سے ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش میں پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس طرح کے حادثات اکثر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ جہازوں کی تعداد ناکافی ہونے کی وجہ سے ایک ہی جہاز میں زیادہ مسافروں کو جگہ دی جاتی ہے جس کی وجہ سے ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں۔

واضح ہو کہ گزشتہ سال جون کے مہینے میں دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے شمع بازار میں جہاز کے الٹنے کے باعث 31 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.