پاکستان کے ڈیرہ غازی خان میں ایک بس اور ٹرک کے درمیان ہوئے ٹکر میں 25 افراد کی موت ہوگئی جبکہ 60 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی ایک سواری بس ڈیرہ غازی خان میں تونسہ روڈ پر سامنے سے آرہی ٹرک سے ٹکرا گئی۔
حادثے میں بس میں سوار 25 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 60 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پاکستان کے مقامی افسران نے حادثے کی تصدیق کی ہے۔
مزید پڑھیں:
پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان یزداد نے حادثے میں ہوئی ہلاکتوں پر افسوس ظاہر کرتے ہوئے اظہار تعزیت پیش کی ہے، اور زخمیوں کے بہتر کے لیے محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیداروں کو مناسب سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔