ETV Bharat / international

پاکستان میرین سکیورٹی نے 24 بھارتی ماہی گیروں پکڑا - گجرات میرین فشریز کوآپریٹو کے صدر منیش لوڈھری

پاکستان میرین سکیورٹی ایجنسی نے چار بھارتی کشتیوں اور 24 ماہی گیروں کو پکڑا ہے۔

پاکستان میرین سکیورٹی نے 24 بھارتی ماہی گیروں پکڑا

author img

By

Published : Sep 29, 2021, 2:29 PM IST

پوربندر: پاکستان کی میرین سکیورٹی ایجنسی نے گجرات کے ساحل سے دور بین الاقوامی آبی سرحد سے چار بھاتی کشتیاں اور ان میں سوار 24 ماہی گیروں کو پکڑ لیا ہے۔

گجرات میرین فشریز کوآپریٹو کے صدر منیش لوڈھری نے یہ جانکاری دیتے ہوئے یو این آئی کو بتایا کہ دیر سے موصول اطلاع کے مطابق پاکستان خصوصی اقتصادی زون کے نزدیک گشت کر رہے پاکستان میرین سیکورٹی ایجنسی کے جہاز پی ایم ایس ایس ’سبقت‘ نے دو دن قبل گجرات کی ان چار کشتیوں کو پکڑا تھا۔ جس کو کل شام کراچی لے جایا گیا۔ ان کی کشتیوں کی شناخت دھرتی (5 سوار) ، جان بائی (7 سوار) ، دیودائی (5 سوار) اور رادھے کرشنا (7 سوار) کے طور پر کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ مچھلی پکڑتے وقت دونوں ممالک کے ماہی گیر جانے انجانے میں ایک دوسرے کی آبی سرحد میں چلے جاتے ہیں۔ حال ہی میں 14 ستمبر کو انڈین کوسٹ گارڈ بت ایک پاکستانی کشتی اور اس پر سوار عملے کے 12 افراد کو پکڑا تھا۔ حال ہی میں جاری سرکاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کے قبضے میں ابھی گجرات کی 1100 سے زیادہ کشتیاں اور 500 سے زیادہ ماہی گیر ہیں۔

یواین آئی:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.