سیکیورٹی فورسز نے بتایا کہ بدخشاں صوبے میں سیکیورٹی چوکی پر حملے کی کوشش کرنے والے 12 طالبان مارے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ”طالبان کلائے نوا قادس سڑک کو بند کرانا چاہتے تھے، اس کو لے کر ان کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شروع ہونے والے تصادم میں سات طالبان مارے گئے 11 دیگر زخمی ہو گئے“۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ سڑک کے کنارے بم لگانے کی کوشش میں دھماکے کے دوران پانچ طالبان کی موت ہو گئی۔
ایک دیگر واقعہ میں بلخ صوبے میں طالبان اور افغان فوج کے ساتھ تصادم میں طالبان کے نو اراکین مارے گئے۔
افغان مسلح افواج کی شاہین کور نے ایک بیان میں کہا گیا کہ ”چہاربولک ضلع کے تیمور گاؤں میں واقع سیکیورٹی چوکیوں پر طالبان نے حملہ کیا۔ افغان فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے نو کو ہلاک کر دیا اور اس دوران پانچ دیگر زخمی ہو گئے“۔
اس دوران کوئی بھی افغانی فوجی ہلاک نہیں ہوا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اس دوران قندھار شہر میں افغانی فوج کے ریٹائرڈ کرنل محمد گل کو قتل کر دیا گیا۔
کسی بھی گروپ نے ابھی تک اس کی ذمہ داری نہیں لی ہے۔