ETV Bharat / international

افغان فوج کے خصوصی آپریشن میں 21 طالبان اہلکار ہلاک

افغان نیشنل آرمی کے خصوصی آپریشن گروپ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز مغربی صوبہ بادغیس میں ضلع قادیس کے کارچاگی گاؤں میں افغان فضائیہ کے حملے میں 12 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گئے۔

dsf
sdf
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 5:29 PM IST

افغان سلامتی دستے کے ایک خصوصی آپریشن میں کم از کم 21 طالبان عسکریت پسند ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے۔ افغان اسپیشل فورس نے اتوار کے روز اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے۔

افغان نیشنل آرمی کے خصوصی آپریشن گروپ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ کے روز مغربی صوبہ بادغیس میں ضلع قادیس کے کارچاگی گاؤں میں افغان فضائیہ کے حملے میں 12 طالبان جنگجو ہلاک اور ایک دیگر زخمی ہو گئے۔

طلوع نیوز کی رپورٹ کے مطابق فوجی حکام نے بتایا کہ فضائی حملے میں کوئی مقامی شخص یا سلامتی دستے کا ممبر ہلاک نہیں ہوا۔

اسی طرح ، صوبہ غزنی میں سکیورٹی فورس کے ایک آپریشن میں نو طالبان جنگجو ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ طالبان جنگجوعلاقے میں فوجی چوکیوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.