ETV Bharat / international

افغان فورسز اور داعش کے مابین تصادم، 21 افراد ہلاک - افغانستان

یہ دھماکہ صوبے کے دارالحکومت جلال آباد میں اتوار کے اواخر میں اس وقت پیش آیا، جب ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ جیل کے داخلی دروازے پر خود کو اڑا لیا تھا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 3, 2020, 3:53 PM IST

افغانستان میں صوبے ننگرہار کے جلال آباد میں واقع جیل پر حملہ کرنے والے شدت پسند تنظیم 'داعش' اور افغان سکوریٹی فورسز کے درمیان تصادم میں اب تک 21 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تین اگست کی رات میں جیل پر حملہ ہوا تھا، اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

ننگرہار صوبے میں حکومت کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے انٹرنیشنل نیوز چینل 'الجزیرہ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں قیدی، شہری، جیل کا گارڈ اور افغان سکوریٹی کے افراد بھی شامل ہیں۔

اس حملے میں تقریبا 43 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ صوبے کے دارالحکومت جلال آباد میں اتوار کے اواخر میں اس وقت پیش آیا، جب ایک خود کش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ جیل کے داخلی دروازے پر خود کو اڑا لیا تھا۔

اس سلسلے میں اب تک 3 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

افغان عہدیداروں کے مطابق حادثے میں مزید ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.