ہیلتھ سروس کےڈائرکٹر ڈاکٹرامن وار نےبتایاکہ 21 نئے متاثروں میں سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)، بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اوردیگرفورسوں کے جوان بھی شامل ہیں۔
مسٹر وار نے بتایا کہ ری۔بھوئی ضلع میں سات اورمغربی جینتیا ہلس ضلع میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشرقی کھاسی ہلس میں بی ایس ایف کے چودہ جوانوں سمیت اٹھارہ مریض، ری،بھوئی میں مسلح فورسوں کاایک، ویسٹ گارو ہلس میں دو اور مشرقی جینتا ہلس میں ایک شخص بیماری سے ٹھیک ہوا ہے۔ ریاست میں اب تک 70 لوگ بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سےچارلوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ مشرقی کھاسی ہلس ضلع میں سب سے زیادہ 355 معاملے سرگرم ہیں۔ جن میں بی ایس ایف کے جوانوں کے 266، مسلح فورس کے پندرہ اور 74 معاملے عام شہریوں کےہیں۔
ری۔بھوئی ضلع میں بیالیس معاملے سرگرم ہیں، ویسٹ گارو ہلس میں بارہ، جنوبی گارو ہلس میں دو اور ایسٹ جینتیاہلس، ساؤتھ ویسٹ گارو ہلس، ایسٹ گاروہلس اورنارتھ گارو ہلس اضلاع میں ایک۔ایک معاملہ سرگرم ہے۔