ETV Bharat / international

افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں 20 افراد ہلاک، 90 زخمی

افغانستان سے بین الاقوامی افواج کے انخلا کے درمیان فوج اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔

gunfight between Afghan forces and Taliban

author img

By

Published : Aug 2, 2021, 12:37 PM IST

افغانستان میں ہرات شہر اور اس کے مضافات میں گزشتہ چار دنوں سے فوج اور طالبان شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور دیگر 90 زخمی ہوگئے ہیں۔

ٹولو نیوز کے مطابق فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں عام شہریوں کے علاوہ کم از کم 16 فوجیوں کی بھی جانیں گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کو طالبان عسکریت پسندوں نے ہرات کے مضافاتی علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔ شمال مغربی صوبہ ہرات کے 17 میں سے 16 اضلاع ابھی طالبان کے قبضے میں ہیں۔

افغانستان سے بین الاقوامی فوجیوں کے انخلا کے درمیان فوج اور طالبان کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث تشدد کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔ طالبان نے دیہی علاقوں کے بڑے حصوں پر قبضہ کرلیا ہے اور بڑے شہروں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے تیز کردیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان سرحدی چوکی پر طالبان کے قبضے کے بعد افغان فورسز پاکستان میں داخل

طالبان نے ملک کے 85 فیصد سے زیادہ علاقے پر قبضے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس کے علاوہ طالبان نے ملک کے مختلف صوبوں پر بھی قبضہ کرلیا ہے، اس دوران افغان فورسز اور طالبان کے درمیان تصادم جاری ہے. طالبان نے انتباہ دیا ہے کہ جب تک صدر اشرف غنی کو ہٹایا نہیں جاتا تب تک وہ جنگ جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.