ETV Bharat / international

'طالبان کے حملے میں 20 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک'

author img

By

Published : Oct 23, 2020, 4:24 PM IST

یہ تازہ حملہ دوحہ میں جاری امن مذاکرات کے باوجود ملک بھر میں تشدد میں تیزی سے اضافہ کے درمیان ہوا ہے۔

20 afghan security personnel killed in taliban attack
طالبان کے حملے میں 20 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان کے صوبہ نیمروز کے ضلع خاشرود میں اپنی چوکی پر ایک حملے کے دوران 20 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

جمعہ کے روز ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'صوبہ نیمروز میں طالبان کے حملے میں کم از کم 20 افغان سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے'۔

اطلاع کے مطابق یہ حملہ جمعرات کی رات اور جمعہ کی علی الصبح کے درمیان ضلع خاشرود میں کیا گیا۔

خاشرود کے گورنر جلیل احمد وطندوست نے بتایا کہ 'چھ دیگر اہلکاروں کو طالبان نے مزید کوئی تفصیلات بتائے بغیر یرغمال بنا لیا ہے'۔

افغان وزارت دفاع نے ابھی تک اس واقعے پر باضابطہ طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ تازہ حملہ دوحہ میں جاری امن مذاکرات کے باوجود ملک بھر میں تشدد میں تیزی سے اضافہ کے درمیان ہوا ہے۔

وزارت دفاع نے کہا کہ طالبان عسکریت پسندوں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنے حملوں کو بڑھاتے ہوئے 24 صوبوں تک وسعت دی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق اب تک جن علاقوں میں حملے ہوئے ہیں ان میں تخار، ہلمند، ارزگان، قندوز، بغلان، لغمان، پکتیا، پکتیکا، غزنی، لوگر، میدان وردک، قندھار، زابل، ہرات، فرح، بادغیس، فاریاب، سر پل اور بدخشاں شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.