ETV Bharat / international

عراق: گیس پائپ لائن میں دھماکہ - دھماکہ

عراق میں جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ حادثہ مثنی صوبے میں جنوبی بغداد کے النجمی علاقے میں واقع 44 ویں بریگیڈ کے نزیک پیش آیا۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 10:56 PM IST

عراق کے فوجی اور تیل کے عہدیداروں نے سنیچر کو بتایا کہ جنوبی عراق میں گیس پائپ لائن میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 2 بچے ہلاک، جبکہ 28 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے میڈیا آفس نے بتایا کہ یہ حادثہ مثنی صوبے میں جنوبی بغداد کے النجمی علاقے میں واقع 44 ویں بریگیڈ کے نزیک پیش آیا۔

جے او سی کے بیان میں بتایا گیا کہ دھماکے میں 2 بچے ہلاک اور 28 افراد زخمی ہوئے، جس میں حشد الشعبی کے 9 اراکین بھی شامل ہیں۔

جے او سی نے مزید کہا کہ دھماکے کے وجوہات کا اب تک علم نہیں ہو سکا ہے، تاہم فائر فائٹر کی ٹیم آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس دوران عراق کے نائب وزیر تیل حامد یونس نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ ایک گھنٹہ قبل پیش آیا، اور گیس پائپ لائن بسرا سے بغداد جا رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.