ETV Bharat / international

پاکستان میں کورونا کے 1980 نئے کیسز

author img

By

Published : Jul 14, 2021, 7:11 PM IST

پاکستان کا جنوبی سندھ وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

1980 new coronavirus positive cases reported in Pakistan

پاکستا ن میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1980 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں۔

قومی کمانڈ آپریشن سینٹر نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ سینٹر نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے اب تک 978847 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جن میں سے 915343 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔

اس دوران ملک میں اس وائرس کی وجہ سے 24 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس کے بعد اس وبا کے سبب ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 22642 ہو گئی ہے۔

پاکستان کا جنوبی سندھ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اس صوبے میں کورونا سے اب تک 349586 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے بعد پنجاب میں کورونا نے اب تک 348725 افراد کو اپنی زد میں لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال

پاکستان میں اب تک 21076550 افراد کی ٹیکہ کاری ہوئی جن میں سے 4209460 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوز دی جا چکی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.