کوالالمپور: ملائیشیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔ 19) وبا کے 18،815 نئے کیس رپورٹ ہونے کے ساتھ ہی ملک میں متاثرہ افراد کی کل تعداد 20،49،750 ہوگئی ہے۔
وزارت کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، نئے کیسز میں سے سات کیسز بیرون ملک سے آئے ہیں اور 18،808 کیسز مقامی لوگوں کے ساتھ رابطے میں آنے سے ہوئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران کورونا وبا سے مزید 346 مریضوں کی موت ہوئی ہے جا کے بعد ملک میں کل اموات کی شرح 22،355 ہو گئی ہیں۔
مزید پڑھیں:
ملک میں اب تک 18،00،275 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہو چکے ہیں اور 227،120 فعال کیسز ہیں جن میں سے 1،234 کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔