ETV Bharat / international

افغانستان میں 18 طالبان جنگجوؤں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان کے بیان کے مطابق، فوج نے ضلع قندھار میں آپریشن کیا اور 10 طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کیا۔ وہیں، ہلمند کے نہر سراج ضلع میں بھی آٹھ طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے'۔

18 taliban killed in afghanistan
افغانستان میں 18 طالبان مارے گئے
author img

By

Published : Feb 23, 2021, 8:29 PM IST

افغان فوج نے افغانستان میں آپریشن کے دوران 18 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ یہ اطلاع افغانستان کے وزارت دفاع کے ترجمان فواد امان نے دی۔ مسٹر امان نے بتایا کہ فوج نے آج 18 طالبان شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'فوج نے ضلع قندھار میں آپریشن کیا اور 10 شدت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔ وہیں ہلمند کے نہر سراج ضلع میں آٹھ طالبان کو ہلاک کر دیا گیا ہے'۔

ترجمان کے مطابق اس آپریشن کے دوران افغان فوج کے کسی بھی اہلکار کو کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'طالبان پر امن مذاکرات کے لیے عالمی برادری دباؤ ڈالے'

طالبان نے اس سلسلے میں کسی طرح کی کوئی تٖٖفصیلات جاری نہیں کی ہے اور وزارت دفاع کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس ستمبر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دوحہ میں امن مذاکرات ہوئے تھے لیکن زمینی سطح پر تصادم ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.