اس کارروائی میں 13 شدت پسند سمیت 15 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
ہلمند صوبہ کے شراب علاقے میں جمعہ کو طالبان کے حملے کے بعد فوج نے طالبان کے خلاف اپنی مہم تیز کر دی ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو تقریباً 2 بجے سے شروع ہوئی مڈبھیڑ جو سنیچر کی شام چار بجے تک جاری رہی، اس مہم کے دوران 50 طالبانی مارے گئے اور 40 دیگر زخمی ہو گئے۔
شمالی علاقہ جات کے فوجی ترجمان محمد حنیف رزئی نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف سرکاری فوجی دستوں نے اتوار کو علی الصبح شمالی فریاب صوبہ کے دولت آباد ضلع میں واقع طالبان کے ٹھکانے پر حملے کیے جس میں طالبان کے 6 شدت پسند مارے گئے اور دو دیگر زخمی ہوئے۔
اس چھاپے کے دوران طالبان کے چوٹی کے کمانڈر مولوی جلال اور ملا جنداللہ مارے گئے۔
فوج کےبیان کے مطابق اسی طرح سرکاری فوج نے قندھار صوبہ کے جنوبی علاقے میں واقع شاہ ولی کوٹ ضلع میں طالبان کے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں طالبان کے اہم کمانڈر ملا طور نقیب اللہ سمیت آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 9 دیگر زخمی ہوئے۔
تقہر صوبہ میں خواجہ گھر ضلع کے گورنر محمد عمر نے بتایا کہ اتوار کی صبح سلامتی دستوں اور طالبان کے درمیان مڈبھیڑ میں طالبان کے تین شدت پسند مارے گئے اور دو طالبان سمیت دو فوجی زخمی ہوئے۔
طالبان کی طرف سے ان واقعات کے تعلق سے ابھی تک بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔