ETV Bharat / international

افغانستان: طالبان حملے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک - 17 Afghan soldiers killed

افغانستان میں روایتی طور پر موسم بہار اور موسم گرما میں عسکریت پسندی اور انسداد عسکریت پسنپدی زور پکڑتی ہے۔ تازہ ترین جھڑپوں میں17 افغان فوجی جوان ہلاک ہو گئے ہیں۔

afghan army
afghan army
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 12:56 PM IST

افغانستان میں بدھ کے روز علی الصبح دو شمالی صوبوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے فوجی کیمپوں پر حملے کے دوران کم از کم 17 فوجی ہلاک اور 11 دیگر زخمی ہوگئے۔

زرائع نے بتایا 'صوبہ قندوز کے شمال سے 15 کلومیٹر میں واقع شہر تلہکا میں جھڑپوں میں افغان فوج کے پانچ جوان ہلاک اور چھ زخمی ہوگئے ہیں'۔

217 پامیر کارپس سے تعلق رکھنے والے عبد القادر نے بتایا 'تقریباً دو گھنٹے کی لڑائی کے بعد طالبان باغیوں کو جائے وقوع سے بھگا دیا گیا۔ اس دوران چار عسکریت پسند بھی مارے گئے'۔

صوبائی حکومت کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے 'شمالی صوبہ جوزجان میں ضلع آچا کے ایک اسٹریٹجک علاقہ بالا حصار میں طالبان نے ایک فوجی کیمپ پر دھاوا بولا، اس دوران قریب 12 فوجی جوان اور 5 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ 5 فوجی اہلکار اور 10 عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے'۔

یہ بھی پڑھیے
بھارت ۔ چین صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے: اقوام متحدہ
عالمی سطح پر کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ

آپ کو بتا دیں کے افغانستان میں روایتی طور پر موسم بہار اور موسم گرما میں عسکریت پسندی اور انسداد عسکریت پسنپدی زور پکڑتی ہے۔

دیہی علاقوں میں جھڑپیں اور لڑائیاں آئے دن ہوتی رہتی ہیں کیونکہ طالبان عسکریت پسند علاقے کو سنبھالنے اور اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.