خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پینگیاو کاؤنٹی میں کوئلے کی کان میں پیر کے روز اس وقت دھماکہ ہوا جب کان میں 35 کان کن کام کر رہے تھے ۔ دھماکے میں 15 افراد کی موت ہو گئی اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔
اس کان میں پھنسے 11 کان کنوں کو محفوظ باہر نکال لیا گیا ۔ محفوظ باہر نکالے گئے کان کنوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد چھٹی دے دی گئی ۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس سلسلے میں جانچ کی جا رہی ہے۔