جنوبی کوریا نےبدھ کو کرونا وائرس کے 15 نئے معاملوں کی تصدیق کی ہے جنہیں ملاکر اب مجموعی طورسے ملک میں اس بیماری سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 466 ہوگئی ہے۔ سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پرویشن (کے سی ڈی سی) نے یہ اطلاع دی ہے۔
کے سی ڈی سی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ان 15 نئے معاملوں میں13 دایوگ شہر اورگائن بک صوبہ میں سامنے آیا ہے۔ متاثروں میں ایک 10 سال کی بچی بھی ہے اور ایک دیگر مریض کی عمر 77 برس ہے۔
سیول میں کل افسران نے ایک 61 سالہ خاتون میں کرونا وائرس کی تصدیق کی تھی اور اس خاتون نے حال ہی میں غیر ملکی سفر بھی نہیں کیا تھا اور نہ ہی وہ کسی وائرس سے متاثر کی زد میں آئی تھی۔
کرونا وائرس کا پتہ سب سے پہلے چین کے ووہان میں دسمبر میں لگا تھا اور تب سے اب تک یہ 25 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔