ETV Bharat / international

افغانستان میں 15 شدت پسند ہلاک

ایک طرف قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، دوسری طرف ملک میں ہر روز دھماکے اور حملے کیے جا رہے ہیں، جس سے امن کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو سکتی ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Nov 23, 2020, 8:50 PM IST

افغانستان کے وسطی صوبہ اروزگان میں سرکای سکیورٹی فورسز کی جانب سے کیے گئے فضائی حملے میں کم ازکم 15 طالبانی شدت پسند ہلاک اور 13 زخمی ہوئے ہیں یہ معلومات صوبائی گورنر کے ترجمان احمد شاہ ساحل نے پیرکے روز دی۔

انہوں نے کہا طالبانی شدت پسندوں نے گزشتہ شب ضلع گیزب میں حفاظتی دستوں کی چوکیوں پر حملہ کیا۔ اس کے بعد فضائیہ نے ان کے خفیہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا۔ اس حملے میں ایک طالبانی کمانڈر سمیت 15 شدت پسند ہلاک اور دوکمانڈر سمیت13 دیگرزخمی ہوئے ہیں۔

حالانکہ طالبان نے ابھی تک اس حملے کے تعلق سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ضلع گیزب کے ایک ذرائع نے بتایا کہ فضائیہ نے سیدن گاوں میں فضائی حملے کیے۔

ذرائع کے مطابق اس حملے میں دوبچوں اور ایک خاتون کی موت ہوئی ہے، جبکہ اروزگان کے افسران نے شہریوں کے ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.