ETV Bharat / international

ایران میں طبی عملے کے 14 اعلیٰ عہدیدار کرونا وائرس سے متاثر - iran

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایران میں اب تک کرونا وائرس سے 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4747 تک پہنچ گئی ہے۔

ایران میں طبی عملے کے 14 اعلیٰ عہدیدار کرونا وائرس سے متاثر

author img

By

Published : Mar 7, 2020, 6:06 PM IST

ایران کے وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اب تک 14 ایرانی طبی عملے کے عہدیدار کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ شمالی صوبے کیلان میں ایرانی وزیر صحت کے مندوب محمد حسین قربانی کا کہنا ہے کہ اگر لوگوں نے گھر میں رہنے کے حوالے سے حکام کے مطالبے کی پاسداری نہ کی تو وہ انہیں طاقت کے زور پر اس پر عمل کرانے کے لیے مجبور ہو سکتے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپور نے سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایران میں اب تک کرونا وائرس سے 124 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان کے علاوہ ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4747 تک پہنچ گئی ہے۔

جہانپور کے مطابق اب ملک کے تمام 31 صوبوں میں کورونا وائرس کے متاثرین موجود ہے۔

واضح رہے کہ فی الحال دنیا بھر میں تقریبا ایک لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اور 34 سو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.