ETV Bharat / international

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 14 افراد ہلاک - فریاب

افغانستان کے شمالی صوبہ فریاب کی ایک مارکیٹ میں طالبان کی جانب سے مارٹر گولے فائر کئے گئے جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور بچوں سمیت 30 زخمی ہوگئے۔

افغانستان میں طالبان کا حملہ، 14 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 3:32 PM IST

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق فریاب کے پولیس سربراہ کے ترجمان عبدالکریم یورش ’’کہا کہ جمعہ کے روز خواجہ سبز پوش ضلع میں سیکورٹی پوسٹ کے نزدیک حملہ کیا گیا تھا‘‘۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران مارٹر گولے حکومت کی جانب سے فائر کئے گئے تھے۔

دریں اثنا مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملہ میں 18 افغان سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں پر یومیہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملہ میں ایک شخص ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے بمباروں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.