ETV Bharat / international

سپین میں 24 گھنٹے میں 138 ہلاک - وزارت صحت کا بیان

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے پوری دنیا پریشان ہے، اسی ضمن میں سپین سے مزید 138 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر آرہی ہے۔

عالمی مہلک وبا کوروناوائرس سے پوری دنیا پریشان ہے، اسی ضمن میں سپین سے مزید 138 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر آرہی ہے

author img

By

Published : May 15, 2020, 10:54 PM IST

سپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وجہ سے 138 لوگوں کی موت ہوئی ہے، لیکن پھر بھی مرنے والوں کی یہ تعداد گزشتہ دنوں کے مقابلے میں 79 فیصد کم ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں مرنے والوں کی تعداد میں 79 فیصد کی کمی آئی ہے اور ملک میں کورونا وائرس کے معاملے اور اس اموات میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

عوامی صحت کے حکام کے سیکشن کے حکام نے بتایا کہ ملک میں جمعرات کو کورونا وائرس سے 217 اموات ہوئی تھی، جبکہ پیر کو ایک ہفتے میں سب سے کم 123 اموات ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ سپین میں مہلک وبا کورونا وائرس کے شروع ہونے کے بعد سے اب تک اس سے 27459 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

دنیا میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد کے معاملے میں سپین چوتھے نمبر پر ہے، جبکہ پہلے نمبر پر تین ممالک میں امریکہ، برطانیہ اور اٹلی ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 549 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 230183 ہو گئی تھی۔

وزارت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1409 کوروناوائرس متاثرین کو ٹھیک ہونے کے بعد ہسپتالز سے چھٹی دیدی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.