افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے پریس آفس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں مرنے والے شدت پسندوں میں ایک طالبان رہنما بھی شامل تھا، جسے حال ہی میں افغان حکومت کے ساتھ امریکی ثالثی کے امن معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔ افغان قومی سلامتی کی نظامت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی خواتین کیلئے ملالہ یوسف زئی اسکالرشپ ایکٹ منظور
وزیر خارجہ ایس جے شنکر کل سے سرلنکا کا دو روزہ دورہ کریں گے
برطانوی عدالت کا جولین اسانج کو امریکہ کے حوالے کرنے سے انکار
واضح رہے کہ فروری سنہ 2020 میں طالبان اور افغان حکومت کے مابین ایک تاریخی معاہدہ ہوا تھا جس کے لیے امریکہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امن مذاکرات کی راہ ہموار کی تھی۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اطراف سے قیدیوں کو رہا کیا گیا تھا۔ افغان حکومت نے 5 ہزار طالبان کو اور جنگجو گروپوں نے 1000 سرکاری عہدیداروں کو رہا کیا تھا۔