ETV Bharat / international

چین میں شدید بارش، سیلاب سے 12 افراد ہلاک

چین کے وسطی صوبہ ہینان میں گزشتہ روز ہوئی زوردار بارش سے آئے سیلاب کی وجہ سے 12 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ ایک لاکھ سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

چین میں شدید بارش، سیلاب سے 12 افراد ہلاک
چین میں شدید بارش، سیلاب سے 12 افراد ہلاک
author img

By

Published : Jul 21, 2021, 2:20 PM IST

چینی میڈیا کے مطابق منگل کے روز ژینگزو شہر میں معمول سے زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے۔ شہر میں سیلاب جیسے حالات ہیدا ہوگئے ہیں۔ بجلی سپلائی اور ٹریفک کی آمد ورفت مکمل طور پر متاثر ہے۔ سیلاب سے 12 افراد کی موت ہوگئی ہے، جبکہ تقریباً ایک لاکھ مقامی شہریوں کو سیلاب سے بحفاظت باہر نکالا گیا ہے۔

چین میں شدید بارش، سیلاب سے 12 افراد ہلاک
چین میں شدید بارش، سیلاب سے 12 افراد ہلاک

مزید پڑھیں:

شہر میں سیلاب جیسے حالات کے پیش نظر 80 سے زائد بس لائنوں کو معطل کردیا گیا ہے، 100 سے زائد سب وے سروس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ سب وے سرنگ میں بارش کا پانی بھر جانے سے سب وے ٹرین میں مسافروں کی بڑی تعداد پھنسے ہونے کی اطلاع ہے۔ جس کے بعد پولیس افسران، اور فائر فائٹرز کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کردی ہے۔

ژینگزو میں ریلوے کی 160 سے زائد خدمات بند کردی گئیں ہیں جبکہ شہر سے باہر جانے والی 260 پروازیں بھی منسوخ کردیں گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.