ETV Bharat / international

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد افراد ہلاک

author img

By

Published : Oct 22, 2020, 1:39 PM IST

گزشتہ شام 7 بجے تک ہا تنہ، قوانگ بنہ اور قوانگ تری صوبے کے نزدیک 59،300 گھروں سے 206،800 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔

landslides
landslides

ویتنام میں رواں ماہ سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر قدرتی آفات کے سبب 114 افراد کی موت ہو گئی اور 21 دیگر لاپتہ ہیں۔ نیچرل ڈیزاسٹرپریونشن اینڈ کنڑول کی کمیٹی نے جمعرات کو بتایا کہ قوانگ تری، تھوا تھین ہوائےاور قوانگ نام صوبوں میں بدھ تک111 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔

کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ شام 7 بجے تک ہاتنہ، قوانگ بنہ اور قوانگ تری صوبے کے نزدیک 59،300 گھروں سے 206،800 لوگوں کو نکالا گیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق ہا تنہ اور قوانگ بنہ میں کے تقریباََ 46،800 مکانات زیر آب آگئے ہیں اور 6،91،100 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے گئے ہیں یا سیلاب میں بہہ گئے ہیں۔ کمیٹی کے مطابق راحت اور بچاؤ کے کام جاری ہیں۔

واضح ہو کہ ویتنام میں سیلاب سے سینکڑوں افراد نے اپنی جان گنواں دی ہے۔ اس کے علاوہ کسانوں کے مویشی بھی سیلاب کے پانی میں بہہ گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.