ETV Bharat / international

افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے استعفی دیا

امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا کہ افغانستان کے لیے امریکی خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے استعفیٰ دے دیا ہے اور ان کی جگہ ان کے جونیئر تھامس ویسٹ ہوں گے۔ خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Zalmay Khalilzad
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد
author img

By

Published : Oct 20, 2021, 5:48 PM IST

افغانستان سے امریکی فوجوں کی واپسی کو ابھی دو مہینے سے کم ہی وقت ہوا اور اسی دوران افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی زلمے خلیل زاد نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

زلمے خلیل زاد کی جگہ ان کے جونیئر تھامس ویسٹ کو افغانستان کے لیے امریکہ کا نیا خصوصی ایلچی بنایا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کیا ہے۔

بلنکن نے ٹویٹ کرکے کہا ’’ کئی دہائیوں تک بغیر تھکے امریکہ کی خدمت کرنے کے لیے زلمے خلیل زاد کا شکریہ اور افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

courtesy tweeter
بشکریہ ٹویٹر

انہوں نے کہا کہ ویسٹ نے اس وقت کی جو بائیڈن کی قومی سلامتی ٹیم کے رکن اور قومی سلامتی کونسل کے ملازم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ویسٹ سفارتی کوششوں کی قیادت کریں گے ، جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے سیکرٹری اور اسسٹنٹ سیکرٹری کو مشورہ دیں گے اور افغانستان میں امریکی مفادات کے حوالے سے دوحہ میں افغانستان کے لیے امریکی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ قائم کریں گے۔

وہیں خلیل زاد نے پیر کو اپنے استعفی نامے میں لکھا تھا کہ افغانستان کی حکومت اور طالبان کے درمیان سیاسی معاہدہ جیسا کہ تصور کیا گیا تھا ویسے آگے نہیں بڑھا۔ میرے استعفیٰ کی یہ بھی ایک وجہ ہے اور میں سرکاری ملازمت چھوڑنے کے بعد آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اپنے خیالات کا اظہار کروں گا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان کے بارے میں اپنی پالیسی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں اور انہوں نے استعفی دینے کے لیے یہ مناسب وقت منتخب کیا ہے۔ وہ افغانستان کے لوگوں کی تکالیف سے دکھی ہیں۔

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد نے ستمبر 2018 سے ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن دونوں انتظامیہ کے تحت افغان مفاہمت کے خصوصی ایلچی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس وقت کے سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو، انہیں طالبان اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات کی قیادت کے لیے لے آئے تھے۔

Khalilzad has played a key role in peace talks between the United States and the Taliban
خلیل زاد نے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا ہے

زلمے خلیل زاد افغان باشندے ہیں اور وہ امریکا اور طالبان کے مابین طاقت کی تقسیم کا معاہدہ کرنے میں ناکام رہے تھے لیکن انہوں نے فروری 2020 میں طالبان کے ساتھ ایک امریکی معاہدے پر بات چیت کی جو بالآخر امریکا کی طویل ترین جنگ کے خاتمے کا باعث بنی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.