تقریب کے منتظمین کے مطابق ہزاروں افراد نے میامی کے منا ون ووڈ کنونشن سینٹر برائے بِٹ کوائن 2021 کا رخ کیا جو تاریخ کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کانفرنس ہے، دو روزہ اجلاس نے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو راغب کیا۔
پہلے دن سیکڑوں نمائش کنندگان نے بِٹ کوائن اور بلاک چین ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف خدمات پیش کیں جن پر یہ ورچوئل کرنسی مبنی ہے۔
بِٹ کوائن ایک ایسی ڈیجیٹل یا ورچوئل کرنسی ہے جو 2009 میں تشکیل دی گئی تھی جو فوری ادائیگیوں میں آسانی کے لیے پیر ٹو پیر ٹیکنالوجی peer-to-peer technology کا استعمال کرتی ہے۔
سٹی آف میامی کے میئر فرانسس سواریز جو امریکہ میں بِٹ کوائن میں شہر کے ملازمین کو تنخواہ دینے کی تجویز پیش کرنے والے پہلے میئر تھے، نے کانفرنس کا آغاز کیا۔