ETV Bharat / international

Two New Drugs for Covid Patients: ڈبلیو ایچ او نے کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے دو نئی ادویات کی سفارش کی

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 5:23 PM IST

Updated : Jan 14, 2022, 5:34 PM IST

عالمی ادارہ صحت کے گائیڈ لائن ڈیولپمنٹ گروپ نے جمعہ کو شدید یا نازک کووڈ کے مریضوں کے علاج کے لیے جوڑوں کے درد کی دوائی باریسیٹینیب Baricitinib اور انٹر لیوکن - 6 (IL-6) Interleukin-6 کا کورٹیکوسٹیرائیڈز Corticosteroids کے ساتھ استعمال کرنے کی سفارش کی۔ Two New Drugs for Covid Patients

WHO Recommends two new drugs to treat corona patients
ڈبلیو ایچ او نے کووڈ مریضوں کے علاج کے لیے دو نئی ادویات کی سفارش کی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک پینل نے کورونا کے مریضوں کے علاج اور اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جوڑوں کے درد کی دوائی باریسیٹینیب Baricitinib اور انٹر لیوکن - 6 (IL-6) Interleukin-6 کا کورٹیکوسٹیرائیڈز Corticosteroids کے ساتھ استعمال کی سفارش کی۔ Two New Drugs for Covid Patients

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے شدید مریضوں کے علاج کے لیے للی کی باریسیٹینیب کے استعمال کی سفارش کی ہے، جسے اولومینٹ برانڈ کے تحت کورٹیکوسٹیرائڈز کے ساتھ مل کر فروخت کیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، گلیکسواسمتھ کلائن اور ویربایوٹکنالوجی کے اینٹی باڈی تھیرپی کو ان مریضوں کے لیے فائدہ مند بتایا گیا ہے جن کی حالت نازک نہیں ہے لیکن بعد میں ان کے ہسپتال میں داخل ہونے کا زیادہ امکان ظاہر کیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اس وقت دنیا کے 149 ممالک میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون پر ویکسین سمیت کئی اقدامات بے اثر ثابت ہو رہے ہیں۔ بہت سے ممالک میں ڈیلٹا ویریئنٹ کی جگہ اومیکرون لے چکا ہے۔ ایسے میں حکومتیں اور سائنسدان اس سے چھٹکارا پانے کے لیے ہر طرح کے ٹیسٹ، پابندیاں اور ادویات میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ ابھی جی ایس کے-ویر کی ایک واحد مونوکلونل اینٹی باڈی تھیرپی لیباریٹری ٹیسٹوں میں اومیکرون کے خلاف موثر ثابت نظر آرہا ہے، جبکہ اس طرح کی جانچ میں ایلی للی اینڈ کمپنی (ایل ایل وائی . این ) کی دواؤں نے ابھی اتنا اثر نہیں دکھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر کی تیار کردہ کووڈ کی نئی گولی 90 فیصد مؤثر

ذارئع کے مطابق گروپ نے برٹش میڈیکل جرنل میں کہا کہ آج کی سفارشات سات ٹرائلز کے نئے شواہد پر مبنی ہیں جن میں 4,000 سے زیادہ کووڈ 19 سے متاثر مریضوں کے ساتھ شامل ہیں،"

ٹرائلز سے پتہ چلتا ہے کہ کورٹیکوسٹیرائڈز کے ساتھ Baricitinib اور IL-6 کا امتزاج سے بقا کی شرح کو بہتر بناتی ہے اور پلمونری وینٹیلیشن کی ضرورت کو کم کرتی ہے، بغیر کسی منفی اثرات کے۔

واضح رہے کہ ستمبر 2020 میں شدید بیمار مریضوں کے لیے کورونا وائرس کے صرف تین دیگر علاج کو ڈبلیو ایچ او کی منظوری ملی تھی۔ ان میں پہلا علاج کورٹیکوسٹیرائڈز کے استعمال سے متعلق تھا۔

ڈبلیو ایچ او نے جوڑوں کے درد کی دواؤں ٹوسیلائیزیومیب اور ساریلیومیب کی جولائی میں منظوری دی تھی۔

واضح رہے کہ ڈبلیو ایچ او کی کووڈ علاج سے متعلق تجاویز کلینیکل ٹرائلز کے نئے ڈیٹا کی بنیاد پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں۔

Last Updated : Jan 14, 2022, 5:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.