ETV Bharat / international

عالمی ادارۂ صحت کے ڈائریکٹر جنرل قرنطینہ میں

ٹیڈروس ادہانوم نے کہا 'میں اب ٹھیک ہوں اور ابھی کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی لیکن آنے والے دن میرے لیے سخت امتحان کے دن ہوسکتے ہیں'۔

WHO director general self-isolates after coming in contact with COVID-19 infected person
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل قرنطینہ میں رہ کر اپنے ہی سے کام کررہے ہیں
author img

By

Published : Nov 2, 2020, 7:56 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے متاثرہ شخص کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل خود کو الگ تھلگ کرتے ہوئے قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریئس نے ٹویٹ کیا کہ 'مجھے کسی ایسے شخص کے رابطے کے طور پر پہچانا گیا ہے جسے کورونا وائرس (کووڈ-19) مثبت ہوا تھا'۔

WHO director general self-isolates after coming in contact with COVID-19 infected person
بہ شکریہ ٹوئٹر

ٹیڈروس ادہانوم نے کہا 'میں اب ٹھیک ہوں اور ابھی کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی لیکن آنے والے دن میرے لیے سخت امتحان کے دن ہوسکتے ہیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'میں قرنطینہ میں ہوں جو ڈبلیو ایچ او پروٹوکول کے مطابق ہے اور میں اپنے گھر سے کام کروں گا'۔

WHO director general self-isolates after coming in contact with COVID-19 infected person
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل قرنطینہ میں رہ کر اپنے ہی سے کام کررہے ہیں

انہوں نے زور دے کر کہا کہ 'بیماریوں کے دوران صحت کی ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے، تاکہ وبا کی منتقلی (ٹرانسمیشن) کو کم کیا جاسکے اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بوجھ سے دور کیا جاسکے'۔

گیبریئس نے کہا ہے کہ 'میں اور میرے ڈبلیو ایچ او کے ساتھی جان بچانے اور کمزور لوگوں کی حفاظت کے لئے یکجہتی میں شراکت داروں کے ساتھ مشغول رہیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.