ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنیوں کے ذریعہ تیار کردہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین کو ہنگامی استعمال کے لئے منظوری دے دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے کورونا وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار اس ویکسین کی منظوری دی ہے۔
ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 'ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے آج ہنگامی استعمال کے لئے فائزر اور بایو این ٹیک ویکسین کو منظوری دے دی ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک نے کورونا ویکسین تیار کی ہے لیکن اس وقت ڈبلیو ایچ او نے صرف ان دو ویکسین کو ہی تسلیم کیا ہے۔
واضح ہو کہ کورونا کے بڑھتے معاملات کے درمیان کورونا کے نئے اسٹرین ملنے کے بعد لوگوں میں بہت سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں کیونکہ کورونا کی نئی قسم پرانے سے زیادہ خطرناک ہے۔
(یو این آئی)