امریکی فوڈ ایجنسی کے سربراہ نے انتباہ کیا ہے کہ ایک طرف دنیا کورونا وائرس جیسی وبا سے نمٹ رہی ہے دوسری جانب ایک بڑی تعداد بھوک جیس وبا کا بھی شکار ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلی نے یو این سیکوریٹی کاونسل کو بتایا کہ اس سے پہلے کہ بھکمری ایک بڑا مسئلہ بن جائے وہ عالمی رہنماؤں کو بتانا چاہتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا کو سنہ 2020 میں بدترین انسانی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اس بھکمری کی وجہ، جنگوں کا ہونا، افریقہ میں ٹڈیوں کی کثرت، قدرتی آفات معاشی بحران ہے۔
بیسلے نے کہا کہ پوری دنیا میں ہر رات 821 ملین افراد بھوکے سوتے ہیں۔ 135 ملین افراد بھوک کی شدت سے دوچار ہیں۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایک نئے تجزیے کے مطابق کووڈ 19 کے نتیجے 130 ملین مزید افراد 2020 کے اواخر میں بھکمری کے دہانے پر جا سکتے ہیں۔