ETV Bharat / international

ٹویٹر اکاؤنٹس ہیک معاملے کی تفتیش کر رہے ہیں: ٹویٹر

author img

By

Published : Jul 16, 2020, 4:53 AM IST

Updated : Jul 16, 2020, 5:47 AM IST

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس، امریکی صدراتی امیدوار جو بائیڈن سمیت دنیا کی متعدد اعلیٰ شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے معاملے پر ٹویٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ وہ اکاؤنٹس ہیک ہونے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

twitter
twitter

بٹ کوائن اسکینڈل چلانے کے لیے بل گیٹس، جو بائیڈن، ایلان مسک، امیزون کے مالک جیف بیزوس اور سابق امریکی صدر بارک اوبامہ سمیت متعدد اعلیٰ شخصیات کے ٹویٹر اکاؤنٹس کو ہیک کر کے لوگوں کو دھوکہ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس معاملے میں ٹویٹر کی جانب سے کہا کہ 'ہم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں اور اس کے لیے ایکشن لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بل گیٹس اور جو بائیڈن کے ٹویٹر اکاؤنٹس سے ہیکرس نے ٹویٹ کر کے لوگوں سے رقوم اینٹھنے کی کوشش کی ہے۔

ہیکرس نے جو بائیڈن اور بل گیٹس کے اکاؤنٹس سے ٹویٹ کیا کہ 'جو بھی شخص بٹ کوائن کرنسی کے ذریعے مجھے ایک ہزار ڈالر دے گا میں اگلے 30 منٹ میں اسے دوگنی رقم واپس کروں گا۔

Last Updated : Jul 16, 2020, 5:47 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.