ETV Bharat / international

واشنگٹن: امریکہ میں وہائٹ ہاوس کے سامنے دوبارہ احتجاج - احتجاج

مظاہرین پر امن طریقے سے وہائٹ ہاؤس کے قریب جمع ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھا تھا، جن پر پولیس کی ناانصافی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

sfd
sdf
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 10:16 PM IST

نسلی تفریق کے خلاف تیسرے ہفتے کے روز بھی امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں بڑی تعداد میں لوگوں نے وہائٹ ہاوس کے سامنے پہنچ کر احتجاج کیا۔

گذشتہ 25 مئی کی شب امریکی ریاست منیسوٹا کے منیپولیس شہر میں پولیس نے امریکی سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا تھا۔ ان کی موت کے اتنے دنوں کے بعد بھی اب تک کشیدگی برقرار ہے۔

مظاہرین پر امن طریقے سے وہائٹ ہاؤس کے قریب جمع ہوئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھا تھا، جن پر پولیس کی ناانصافی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

مظاہرین کا یہ احتجاج 'بلیک لائیوز میٹر' کے بینر تلے کیا جا رہا ہے۔ مظاہروں کے دوران لوگوں کی زبان سے اس نعرے کو بار بار دہرایا جاتا ہے اور پولیس کے خلاف اپنے غصے کا اظہار کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.