ETV Bharat / international

ہم سپریم کورٹ جائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'ووٹوں کی گنتی میں بہت ساری جگہوں پر دھوکہ دہی ہوئی ہے، یہ میرے ساتھ نہیں بلکہ پوری امریکی قوم کے ساتھ دھوکہ بازی ہے، اسی لیے ہم سپریم کورٹ جائیں گے'۔

Want voting to stop, will go to SC: Trump
ہم سپریم کورٹ جائیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 2:03 PM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'ووٹوں کی گنتی میں بہت ساری جگہوں پر دھوکہ دہی ہوئی ہے لیکن ہم الیکشن جیتیں گے۔ ہم سپریم کورٹ جائیں گے'۔

ویڈیو

ووٹوں کی گنتی کے درمیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انھوں نے بہت سی باتیں کہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'میں امریکی عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لاکھوں لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'کچھ لوگ ہمارے ووٹرز کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔ ہم ایک بڑی فتح کی تیاری کر رہے تھے لیکن اچانک ماحول بدلنا شروع ہوگیا'۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم نے ٹیکساس اور فلوریڈا کو بڑے فرق سے جیت لیا لیکن ان ووٹوں کو شامل نہیں کیا جارہا ہے'۔

ٹرمپ کے مطابق 'ہم شمالی کیرولائنا میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح کئی ریاستوں میں آگے ہیں'۔

ٹرمپ نے پنسلوینیا کے ووٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ 'ہم چھ لاکھ ووٹوں سے آگے چل رہے ہیں'۔

ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم ایک ریاست کے بعد دوسری ریاست جیت رہے ہیں۔'

انھوں نے مزید کہا ہے کہ 'ہم نے الیکشن جیت لیا ہے اور میں اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.