ETV Bharat / international

horror of parade crash: امریکہ: خوفناک پریڈ حادثے کی ویڈیو وائرل - road accident in us

حادثے میں ایک ایس یو وی کار پریڈ میں شامل لوگوں پر چڑھ گئی، جس میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 48 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں کئی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

Video from building shows horror of parade crash

author img

By

Published : Nov 23, 2021, 10:25 AM IST

وسکونسن (Wisconsin) کرسمس پریڈ کی ایک عمارت سے لی گئی ویڈیو میں ایک خطرناک سڑک حادثے کو دیکھا جا سکتا ہے، جب ایک ایس یو وی پریڈ کے راستے پر تیز رفتاری سے پہنچتی ہے اور پریڈ میں شامل افراد کو کچلتی ہوئی آگے بڑھتی ہے۔

امریکہ: خوفناک پریڈ حادثے کی ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ ملواکی کے مضافاتی علاقے میں ہونے والے حادثے میں مشتبہ شخص گھریلو جھگڑے سے پریشان تھا۔ حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوئے ہیں۔

ووکیشا پولیس چیف ڈین تھامسن نے پیر کو کہا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ یہ شخص پریڈ میں کسی کو جانتا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملواکی کے 39 سالہ ڈیرل بروکس جونیئر کے خلاف جان بوجھ کر قتل کے پانچ الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ میں سڑک حادثہ ، 10 ہلاک

ہلاک ہونے والے پانچ افراد میں سے تین "ڈانسنگ گرینیز" کے ممبر تھے اور چوتھا ایک شخص تھا جس نے اس گروپ کے لیے رضاکارانہ خدمات انجام دیں۔ سٹیزن بینک کا ایک ملازم بھی اس حادثے میں ہلاک ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.